بارہمولہ میں ایک خاتون اور اس کی دو کمسن بچیوں کی دم گھٹنے سے موت

    0

    سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میں گذشتہ رات ایک خاتون اور اس کی دو کمسن بچیاں بظاہر دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہو گئی ہیں۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بونیار اوڑی کے لاری نامی گائوں میں اتوار کی صبح 43 سالہ شمیمہ بیگم زوجہ عبدالمجید گنائی اور اس کی دو کمسن بچیوں 13 سالہ نگہت بانو اور 9 سالہ تبسم بانو کو اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ تینوں کی موت بظاہر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ کمرے میں مبینہ طور پر گرمی کے لیے لکڑیاں جلائی گئی تھیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے متعلقہ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    ایک رپورٹ میں ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم، سب ضلع مجسٹریٹ اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے جائے واردات کا معائنہ کیا ہے۔
    نیز معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کے لئے فارنسک سائنس لیبارٹری کی ایک ٹیم نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS