ہندسوتان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 7.9ارب ڈالرکی کمی

0

ممبئی،(یو این آئی) غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس موجود ذخائر میں کمی کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 02ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7.9ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل پانچویں ہفتے 553.1ارب ڈالر پر آگئے۔ گزشتہ ہفتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے 3ارب ڈالر کم ہوکر 561.05ارب ڈالر رہ گئے تھے ۔ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 6.53ارب ڈالر کم ہو کر 492.12 ارب ڈالر رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر بھی 1.34 ارب ڈالر کم ہو کر 38.3 ارب ڈالر پر آ گئے۔اسی طرح زیر جائزہ ہفتے ایس ڈی آر میں 5 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہوکر 17.8ارب ڈالر پر رہا۔ اسی عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے پاس ذخائر 2.4کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.9ارب ڈالر رہ گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS