عمران خان کے خلاف غداری کے معاملے پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے جمعہ کو ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات پر غور کرے گی کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں؟۔ خلیج ٹائمز نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
آرٹیکل 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو طاقت کے ذریعے یا کسی اور غیر قانونی طریقے سے آئین کو منسوخ یا توڑتا ہے یا اسے معطل یا ملتوی کرتا ہے یا اس طرح کی سازش کرتا ہے وہ غداری کا مجرم ہوگا۔ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا پرویژن ہے۔
یہ پیشرفت سپریم کورٹ کی جانب سے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ عدالت نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے متنازعہ فیصلے کو کیوں کالعدم قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS