منی پور:نتیش کو دھچکاڈ، 5ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل

0

امپھال، (ایجنسیاں) منی پو رمیں جے ڈی یو کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس کے 6میں سے 5 ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ دیر رات کی اس سیاسی سرگرمی نے منی پور اور بہار دونوں ریاستوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایک طرف جے ڈی یو اسے غیر آئینی بتا رہی ہے، وہیں بی جے پی کھلے دل سے ان ممبران اسمبلی کا استقبال کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ہوئے اسمبلی الیکشن میں پارٹی نے 38 سیٹوں میں سے 6سیٹ پر جیت درج کی تھی، لیکن اب ان کے 5ممبران اسمبلی نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS