نئی دہلی، (یواین آئی) صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے توانائی کی بچت کے قومی کے موقع پر آج (14دسمبر ،2022)نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران توانائی کی بچت کے قومی ایوارڈس ، توانائی کے استعمال میں کفایت سے متعلق قومی اختراعی ایوارڈس اورپینٹنگ کی مقابلہ آرائی کے قومی ایوارڈس پیش کئے ۔ اس موقع پر ہندوستانی ریلوے نے اس سال کے لئے توانائی کی بچت سے متعلق 9قومی ایوارڈس حاصل کئے ۔ یہ ایوارڈس ، نئی دہلی کے وگیان بھون میں حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کی زیراہتمام بیوروآف اینرجی ایفی شی اینسی کے تحت منعقد کی گئی ایک تقریب میں پیش کئے گئے ۔ ان ایوارڈس کو سال 2022کے دوران توانائی کے بندوبست سے متعلق بہترین طورطریقوں کے لئے تفویض کیاجاتاہے ۔
سرکاری ریلیز کے مطابق جنوب مرکزی ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں کے زمرے میں توانائی کے کم خرچ اوربچت سے متعلق اقدامات کئے پہلا اوردوسرا انعام دیاگیا۔ پہلاانعام کاچے گڈا اسٹیشن کو دیاگیا ۔ دوسرا ایوارڈ گنٹاکال ریلوے اسٹیشن کوملا۔ جبکہ سرٹیفکیٹ آف میرٹ ، کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن (این سی آر) ، راجہ مندری ریلوے اسٹیشن (ایس سی آر) اورتینالی ریلوے اسٹیشن (ایس سی آر) نے حاصل کئے ۔
عمارتوں کے زمرے کے تحت ، شمال مغربی ریلوے کے اجمیر ورک شاپ کو پہلا انعام ملا ۔جبکہ سرٹیفکیٹ آف میرٹ ، ریلوے اسپتال گنٹاکال (ایس سی آر) ، الیکٹرک ٹریکشن ٹریننگ سینٹروجے واڑہ (ایس سی آر) اورڈویژنل ریلوے اسپتال پرتاپ نگر(ڈبلیو آر) نے حاصل کئے ۔
ریلوے کا محکمہ توانائی کے بچت اور کم خرچ والے ایل ای ڈی بلب اوردوسرے ذرائع جیسے توانائی کی بچت سے متعلق مختلف اقدامات کومسلسل نافذ کررہاہے ۔