نئی دہلی (ایجنسی): عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کو قتل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہ ایم سی ڈی اور گجرات میں ہار کے ڈر سے بی جے پی سازش کررہی ہے۔ سسودیا نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری کا بھی نام لیا اور ان پر سازش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے تیواری کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پولیس سے شکایت کرنے کی بات کہی ہے۔میش سسودیا نے جمعہ کی صبح پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے کیجریوال کے بدنام کرنے کی کوشش کی۔ یہ کسی کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے تو کل منوج تیواری کو قتل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ جس طرح کی
زبان کا استعمال تیواری نے کیا ہے اس سے صاف ہوگیا ہے کہ بدنام کرنے کی سازش میں ناکام رہی بی جے پی اب قتل کی سازش کررہی ہے۔ہم اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔ ایف آئی آر بھی درج کرایں گے۔ منوج تیواری کو گرفتار کیاجائے اور اس معاملے کی جانچ کرائی جائے ۔
منیش سسودیا کا الزام منوج تیواری کیجریوال کے خلاف قتل کی سازش کررہے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS