نوٹ بندی حکمراں پا رٹی کی’سب سے بڑی ناکامی‘:ملکا ارجن کھڑگے

0

نئی دہلی:(یو این آئی)کانگریس کے صدرملکا ارجن کھڑگے نے پیر کو 2016کی نوٹ بندی کے سلسلے میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت حکومت پر پھر سے حملہ کیا اور حکمراں پارٹی کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔
مسٹر گھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا،’وزیر اعظم ابھی تک اس بڑی ناکامی کو قبول نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہو گئی ہے‘۔
کانگریس صدر نے ٹویٹ کرکے کہا،’ملک کو کالے دھن سےپاک کرانے کے لئے نوٹ بندی کا وعدہ کیا گیا تھا،لیکن اس سے کئی تجارت تباہ ہو گئی اور لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا۔انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ’ماسٹراسٹروک‘کے چھ سال بعد بھی 2016کے مقابلے میں عوامی طور پر دستیاب نقد 72فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS