سری نگر:یو این آئی) پولیس نے دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کرکے بانڈی پورہ کے کانوسہ علاقے میں حال ہی میں رونما ہونے والے آئی ای ڈی دھماکہ کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کشمیر زون پولیس نے پیر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سوپور پولیس نے بانڈی پورہ کے کانوسہ علاقے میں حال ہی میں رونما ہونے والے آئی ای ڈی دھماکہ کیس کو حل کیا ہے‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت ارشاد گنائی عرف شاہد اور وسیم راجا ساکن کانوسہ کے بطورکی گئی ہے۔
ٹویٹ کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز بر آمد کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.