انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا

0

نئی دہلی: (یواین آئی) انتخابی کمیشن نے ہفتے کو اوڈیشہ،راجستھان ،بہار،اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں پانچ اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ضمنی انتخابات پدم پور(اوڈیشہ)،سردار شہر(راجستھان)،کرہانی(بہار)،بھانوپرتاپ پور(چھتیس گڑھ) اور رام پور (اترپردیش )میں ہوں گے جبکہ اسی مدت میں ،مین پوری (اترپردیش)میں بھی ایک پارلیمانی سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔
انتخابی کمیشن نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ دس نومبر اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔اسکروٹنی 18 نومبر کو ہوگی ۔نام واپس لینے کی آخری تاریخ 2نومبر ہے۔پینل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS