پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پرہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

0

فیروز پور: (یو این آئی) پنجاب کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کو ایک بارپھر ناکام بناتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج یہاں بتایا کہ جمعرات کی شام، بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا جس میں چھ خالی میگزین سمیت تین اے کے 47 رائفل، پانچ خالی میگزین کے ساتھ تین منی اے کے 47 رائفل، چھ خالی میگزین کے ساتھ تین پستول (بیریٹا) اور 200 راؤنڈ گولہ بارود برآمد ہوئے۔
مزید کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS