یوکرین نے 9 لاکھ ٹن اناج برآمد کیا

0

کیف: (یو این آئی/ژنہوا) یوکرین کے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے جولائی میں اہم اناج کے معاہدے کے تحت 9 لاکھ ٹن اناج برآمد کیا گیا ہے۔
یوکرین کی بنیادی ڈھانچے کی وزارت نے جمعرات کو فیس بک پر کہا کہ یکم اگست سے نافذ ہونے والے معاہدے کے بعد زرعی مصنوعات سے لدے کل 397 جہاز اوڈیسا، چورنومورسک اور پیوڈینی کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کے لیے 102000 ٹن غذائی اشیاء لے جانے والے سات جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ کیاگیا۔
قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی کو یوکرین اور روس نے الگ سے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے تحت بحیرہ اسود میں واقع یوکرین کی بندرگاہوں سے بحری جہازوں کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں میں خوراک اور کھاد کو دوبارہ بھیجناشروع کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS