بچے کے برتھ سرٹیفکیٹ کےساتھ بنے گا آدھار کارڈ

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) :نوزائیدہ بچوں کےلئے ان کے برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ آدھار اندراج کی سہولت اگلے چند مہینوں میں تمام ریاستوں میں شروع ہونے کی امید ہے۔ اس وقت نوزائیدہ بچوں کے آدھار اندراج کی سہولت 16 ریاستوں میں دستیاب ہے۔ یہ سلسلہ ایک سال پہلے شروع ہوا اور آہستہ آہستہ کئی ریاستیں اس میں شامل ہو گئیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی اس سمت میں کام جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یوآئی ڈے اے ) کو امید ہے کہ اگلے چند مہینوں میں یہ سہولت تمام ریاستوں میں شروع کر دی جائے گی۔ یہ ان لوگوں کے لیے آسانی ہوگی جن کے گھر بچہ پیدا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS