آسٹریلیا میں آگرہ کے طالب علم پر نسلی حملہ، چاقو کے 11 وار

0

نئی دہلی (ایجنسی) : اسٹریلیا کے سڈنی شہر میں اگرہ کے طالب علم شوبھم گرگ (28) جو ریسرچ کے لئے سڈنی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ شوبھم گرگ نسلی امتیاز کا شکار ہوئے ہیں۔ حملہ کرنے والے نےشوبھم گرگ پر چاکو سے تابڑ توڑ 11سے زیادہ حملہ کئے۔شوبھم کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سڈنی میں بیٹے پر ہوئے جان لیوا حملہ سے ان کے گھر والے پریشان ہیں۔ گھر والوں نے فتحہ پور سیکری کے پارلیمنٹ ممبر راج کمار چاہر سے درخواست لگائی ہے کہ ان کے اس معاملے میں مدد کی جائے۔
اگرہ کے کراولی کی پینٹھ گلی میں رام نیواس گرگ ہاڈویر کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا شوبھم گرگ (28) سڈنی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔ شوبھم نے آئی ٹی آئی چنئی سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری لی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS