مسجد نبوی:ریاض الجنة میں خواتین کےلئے عبادات کا نیا شیڈول جاری

0

مدینہ منورہ(ایجنسیاں) :حرم مدنی انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں خواتین کے لیے ریاض الجنة میں عبادات کا نیا ٹائم شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے منتظمین نے خواتین کے لیے صبح اور شام کے اوقات مقرر کیے ہیں، جس میں خواتین ریاض الجنة کے مقام پر مخصوص اوقات میں عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ریاض الجنة میں عبادت کی خواہش مند خواتین صبح کے اوقات میں 6 سے 11 بجے تک جبکہ رات میں ساڑھے 9 سے 12 بجے تک نماز ادا کر سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں جمعہ کے روز زائرین کے رش کی وجہ سے ریاض الجنة میں عبادت کا وقت عام دنوں سے مختلف ہوگا، جس کے مطابق خواتین جمعہ کے روز صبح 6 سے 9 بجے اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنة کی زیارت اور وہاں عبادت کر سکیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض الجنة میں قیام کا دورانیہ صرف 10 منٹ مقرر کیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریاض الجنة میں عبادت کے خواہش مند افراد متعلقہ موبائل ایپلی کیشن توکلنا یا اعتمرنا کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS