نئی دہلی، (ایجنسیاں):بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف بیان دینے والے کالی چرن مہاراج نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر افسوس نہیں ہے۔سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کالی چرن مہاراج نے پنڈت جواہر لعل نہرو کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کالی چرن نے کئی ناموں کو سامنے رکھ کر ان پر تبصرہ کیا ہے، لیکن خاص طور پر گاندھی جی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ویڈیو میں کالی چرن نے کہا کہ گاندھی جی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئیں، جس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ گاندھی جی نے ہندوو¿ں کےلئے کچھ نہ کرتے ہوئے ملک سے غداری کی ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بجائے جواہر لعل نہرو کو وزیر اعظم کیوں بنایا گیا، گاندھی جی اس نہرو-گاندھی خاندان کے بانی ہیں، قوم کے بانی نہیں، اس لیے میں انھیں بابائے قوم نہیں مانتا۔یڈیو کے آخر میں کالی چرن نے ناتھو رام گوڈسے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نہیں مہاتما ناتھو رام گوڈسے ہے اور اگر سچ بولنے کی سزا موت ہے تو تسلیم ہے۔
کالی چرن کاگاندھی جی کےخلاف بیان پرمعافی مانگنے سے انکار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS