مہاتماگاندھی کی سالگرہ پر پورے ملک نے پیش کیا خراجِ عقیدت

0

عدم تشدد کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی لوگوں سے عدم تشدد کے راستے پر چلنے کی اپیل
نئی دہلی/اقوام متحدہ (ایجنسیاں):مہاتما گاندھی کے 153 ویں یوم پیدائش کے موقع پرجہاںصدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیراعظم نریندر مودی اور حکمراں و اپوزیشن جماعتوںکے متعدد رہنماو¿ں نے خراجِ عقیدت پیش کیا، وہیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوتریس نے لوگوں سے تشدد سے باز رہنے کےلئے ان کے اہنسا (عدم تشدد) کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل،انتونیو گوتریس نے اتوار کو مہاتما گاندھی کے 153 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں سے تشدد سے باز رہنے کےلئے ان کے اہنسا (عدم تشدد) کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ عدم تشدد کے عالمی دن پر، ہم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش اور امن، احترام اور ضروری وقار کے اقدار کو مناتے ہیں۔ ہم ان اقدار کو اپنا کر اور ثقافتوں و سرحدوں کے پار کام کر کے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے ذریعے آج کے چیلنجز کو شکست دے سکتے ہیں۔
مہاتما گاندھی کی سالگرہ، یواین سربراہ کی لوگوں سے اہنسا کے راستے پر چلنے کی اپیل موہن داس کرم چند گاندھی، جنہیں گاندھی جی کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوستان کے ایک عظیم رہنما، جنہوں نے ملک کےلئے اپنی جان دے دی، 2اکتوبر 1869 کو پیدا ہوئے۔ یہ دن ہر سال بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اقدار، اصولوں اور فلسفے کو یاد کرنے کےلئے بڑی خوشی سے منایا جاتا ہے۔ جون 2007 میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 اکتوبر کو عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا۔ موہن داس کرم چند گاندھی ہندوستان کے سب سے اہم آزادی پسند جنگجوو¿ں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے انگریزوں کے خلاف عدم تشدد کی تحریک کی قیادت کی۔ انھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایک مو¿کل کی نمائندگی کےلئے جنوبی افریقہ گئے۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق اور ذات پات کے امتیاز کےلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کےلئے ملک گیر مہم کی قیادت بھی کی۔ گاندھی کی موت کے 21 سال بعد، برطانیہ نے ان کے اعزاز کےلئے ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ صرف گاندھی ہی پہلے اور واحدہندوستانی ہیں، جنہیں 1930 میں ’ٹائم پرسن آف دی ایئر‘ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ دلائی لامہ، نیلسن منڈیلا اور جان لینن جیسے کئی عالمی رہنما مہاتما گاندھی کو مثالی مانتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے انگریزوں سے آزادی کی جنگ لڑی تھی، لیکن انھوں نے سماجی مسائل جیسے ذات پات کے امتیاز، خواتین کے حقوق وغیرہ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS