ریاستی پولیس نے 8اضلاع سے 21مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا:وزیر داخلہ

0

بھوپال (یو این آئی)مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاستی پولیس نے 8اضلاع سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔مشرا نے کہا کہ پچھلے دنوں اندور اور اجین سے پکڑے گئے چار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی گئی ہے ۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے حال ہی میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں بھی پی ایف آئی پر شکنجہ کستے ہوئے اندور اور اجین سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS