ٹریلر کی زد میں آکر نوجوان کی موت

0

رائے گڑھ(یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے تمنار تھانہ علاقے کے تحت دھورابھانٹھا میں آج ایک ٹریلر (ٹرک) کی زد میں آکر ایک نوجوان انل یادو (18)کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ سے مشتعل گاؤں والوں نے موقع پر توڑ پھوڑ کی۔بتایا جارہا ہے کہ اس دل دہلادینے والے حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔مشتعل لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور نوجوان کے اہل خانہ کو معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS