نابالغہ کے ساتھ عصمت دری کرنے والے مجرم کو سات سال کی قید

0

پرتاپ گڑھ (یواین آئی ): :اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل ضلع سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت مجرم کو سات سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
استغاثہ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ ماندھاتہ پولیس کو 29/ جنوری 2014 کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی نابالغ بیٹی 07/جنوری 2014 کی شام رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی ،کافی دیر تک واپس نہ آنے پر تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ شہباز الدین اس کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر بھگا لے گیا ہے ۔کسی طرح اس کی بیٹی واپس آئی تو اس نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہا کہ شہباز اس کو جبرا بائک پر بیٹھا کر لے گیا تھا ،اس کے بعد گجرات لے جاکر اس کے ساتھ کئی مرتبہ عصمت دری کی ۔پولیس شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر شہباز الدین کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔
عدالت نے بدھ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب مجرم شہباز الدین کو سات سال قید و دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS