نئی دہلی (ایجنسیاں) بار کونسل آف انڈیا اور تمام ریاستوں کی بار کونسلوں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے
ججوں کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے کے لیے فوری آئینی ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 65 اور سپریم
کورٹ کے ججوں کی 65 سے بڑھا کر 67 سال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور مرکزی وزیر قانون کو فوری کارروائی کےلئے قرارداد بھیجی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS