سری لنکا کا چھٹی مرتبہ ایشیا کپ پر قبضہ،پاکستان کو23 رن سے دی شکست

0

دبئی(یو این آئی) : سری لنکا نے بھانوکا راجا پکشے( 71ناٹ آؤٹ) اور وینندو ہسرنگا (36) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 171 رن کا ہدف دیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور اوپنر کُوسل مینڈس (صفر) کو پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی ایک بہترین گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔سری لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی۔کوسل مینڈس 11گیندوں پر 8 رن بنا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے ۔ دھننجے ڈی سلوا نے 4 چوکے لگائے لیکن وہ بھی 21 گیندوں میں 28 رن ہی بنا سکے ۔ دانشکا گناتلک (01) اور کپتان داسن شناکا (02) کے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے 58 رن پر 5 وکٹ گنوا دیئے ، لیکن راجا پکشے اور ہسرنگا نے محاذ سنبھالا اور چھٹی وکٹ کے لیے 58 رن کی قیمتی شراکت کی۔ ہسرنگا نے 21 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنائے جب کہ راجا پکشے نے 45 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 71 رن بنائے ۔ ہسرنگا کے آؤٹ ہونے کے بعد، راجا پکشے نے چمیکا کرونارتنے (ناٹ آؤٹ 14) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 54 رن جوڑے اور 20ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو 20 اوور میں 170/6 تک پہنچا دیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اوور میں 29 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے جب کہ نسیم شاہ (4 اوور، 40 رن)، شاداب خان (4 اوور، 28 رن) اور افتخار احمد (3 اوور، 21 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ محمد حسنین نے 4 اوور میں 41 رنز دیے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چمپئن بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS