دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہنے کے باوجود، مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے، جس سے ان کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ ہفتے کے آخر میں سبقت کے ساتھ 92.84 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 3.06 فیصد اضافے کے ساتھ 86.10 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ……………106.31..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی …………… 102.63………94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS