نئی دہلی، (یو این آئی) : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کےلئے ایک ساتھ منصوبہ بندی کریں اور ان پر کام کریں۔مسٹر کجریوال نے اگلے پانچ سالوں میں ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو مل کر شاندار بنانے کےلئے خط لکھا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھاکہ مجھے میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 14,500اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ بہت اچھی بات ہے ۔ پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے ۔ ان کو اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے لکھاکہ پورے ملک میں روزانہ 27کروڑ بچے اسکول جاتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 18کروڑ بچے سرکاری اسکولوں میں جاتے ہیں۔ ملک کے 80فیصد سے زائد سرکاری اسکولوں کی حالت کسی کباڑ خانے سے بھی بدتر ہے ۔ اگر ہم کروڑوں بچوں کو ایسی تعلیم دے رہے ہیں تو سوچیں کہ ہندوستان ترقی یافتہ ملک کیسے بنے گا۔؟
وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھاکہ1947میں ہم نے بہت بڑی غلطی کی۔ جیسے ہی ملک آزاد ہوا، سب سے پہلے ہمیں ہندوستان کے ہر گا¶ں اور ہر علاقے میں بہترین سرکاری اسکول کھولنے چاہیے تھے ۔ کوئی بھی ملک اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دئیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے 1947میں ایسا نہیں کیا تھا۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اگلے 75سال تک ہم نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے پر توجہ نہیں دی۔ کیا ہندوستان مزید وقت ضائع کر سکتا ہے ؟مسٹر کجریوال نے کہاکہ آپ نے صرف 14,500سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، جبکہ پورے ملک میں 10لاکھ سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں۔ اس طرح تمام سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے میں 100سال سے زیادہ کا عرصہ لگ جائے گا تو کیا اگلے 100سالوں میں ہم دوسرے ممالک سے پیچھے رہ جائیں گے ؟ ملک کے ہر سرکاری اسکول میں بہترین تعلیم کی فراہمی کے بغیر ہمارا ملک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں بہت کم پیسوں میں بہت اچھے سرکاری اسکول بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر کے اس کام میں ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔
کجریوال نے سرکاری اسکولوں کو اَپ گریڈکرنے کےلئے وزیراعظم کو خط لکھا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS