دہلی میں ابر آلود موسم کا امکان

0

نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو عام طور پربادل چھائے رہنے کا امکان ہے، لیکن بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک درجے زیادہ 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
دہلی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS