کشی نگر:اسمگلروں کے خلاف مہم میں 24 پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی

0

کشی نگر:(یواین آئی) اترپردی میں منشیات و مویشی اسمگلنگ سمیت دیگر غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری ریاست گیر مہم کے تحت کشی نگر ضلع میں اسمگلروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔اسمگلروں پر نکیل کسنے کے سلسلے میں ایس پی دھول جیسوال کی سختی کی وجہ سے اب تک 24اسمگلروں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ضلع میں مویشی و منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں سرگرم 24اسمگلروں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ضلع میں اسمگلنگ میں ملوث مجرمین کے خلاف پولیس نے خصوصی مہم چلا رکھی ہے۔ ضلع میں تقریبا ہر تھانے کی پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ سے کثیر مقدار میں گانجے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے اسمگلروں میں بہار میں چنپارن باشندہ پریم یادو ولد شاردا، ہری رام ولد نمی رام، بھگوان پانڈے، ہریندر ولد سیتارام، رام ولاس گوڑ ولد اشرفتی اور بہار میں گوپال گنج باشندہ وشوناتھ ولد بھاگی رتھی کے علاوہ اعظم گڑھ، مین پوری اور کشی نگر کے اسمگلر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS