دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ کچھ دنوں سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کے باعث عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 98.15 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.61 فیصد کمی کے ساتھ 91.88 ڈالر فی بیرل پر کاروبار ہورہا ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر…………پٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی………………96.72………89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی …………… 102.63………94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS