تہران (ایجنسیاں) : جمعہ کے روز ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نیبحیرہ ہند میں اپنے پہلے بحری ڈرون ڈویڑن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن ایرانی خطرے کے خلاف عرب ممالک کی حمایت جمع کرنے کے لئے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ ٹی وی کی رپورٹ میں سوائے اس کے کہ ایک جہاز پچاس ڈرونز لے جا سکے گا یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ڈویڑن میں کتنے جہاز، آبدوزیں یا ڈرونز ہونگے۔پیر کے روز امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ واشنگٹن باور کرتا ہے کہ ایران روس کو کئی سو ڈرونز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ہتھیار لے جا سکتے ہیں۔ اور یہ کہ ایران روسی فوجوں کو ان کے استعمال کی تربیت دینے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہ یان نے یوکرین کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلیفون کال میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان کی تردید کی۔ایران نے بغیر پائلیٹ کے اڑنے والے طیارے یا UAVs مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کو فراہم کیے ہیں۔ایرانی ٹی وی نے بتایا کہ جن ڈرونز کی جمعہ کے روز نمائش کی گئی ان میں پیلیکان، عرش، ہما، چام روش، جو بن، ابدالی4 اور باور-5شا مل ہیں۔جمعرات کے روز صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم لیپڈ نے یروشلم میں اس مشترکہ عزم پر دستخط کیے کہ ایران کو جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
ایران اس بات کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ اور اسکا کہنا ہے کہ اسکا جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصد کے لئے ہے۔
بحرہند میں پہلا ایرانی ڈرون بحری ڈویژن تعینات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS