ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سنگاپور اوپن کے فائنل میں پہنچیں

0

کلانگ (سنگاپور) (یو این آئی) : ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی اور 2019 کی عالمی چمپئن پی وی سندھو نے ہفتہ کو جاپان کی سائنا کاواکامی کو شکست دے کر سنگاپور اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔ سندھو نے سپر 500 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کاواکامی کو 21-15، 1-7 سے شکست دی۔سابق اولمپک میڈلسٹ کا فائنل میں جاپان کی آیا اوہوری اور چین کے وانگ زی یی سے مقابلہ ہوگا۔یہ سندھو کا سیزن کا تیسرا فائنل ہوگا۔ اس سے قبل وہ جنوری اور مارچ میں بالترتیب سید مودی انٹرنیشنل اور سوئس اوپن سپر 300 ٹائٹل جیت چکی ہیں۔سندھو نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور صحیح پوائنٹس پر اپنے سمیش اور ڈراپ شاٹس چھوڑ کر 7-2 کی برتری حاصل کی۔ دوسری طرف کاواکامی نے واپسی کرتے ہوئے گیم کو 11-11 تک لے گئیں۔ میچ کا جھکاؤ جاپانی کھلاڑی کی طرف تھا لیکن سندھو نے آخری چھ سے پانچ پوائنٹس حاصل کر کے پہلا گیم جیت لیا۔
دوسرے گیم میں اپنا غلبہ مضبوط کرتے ہوئے ، سندھو نے وقفے تک 11-4 کی زبردست برتری حاصل کی۔ سائیڈ بدلنے کے بعد، کاواکامی نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن فارم میں کھیل رہیں سندھو نے فائنل میں جانے کے لیے آسانی سے گیم اکیس-سات سے جیت لیا۔سائنا نہوال کے کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد سنگاپور اوپن میں سندھو آخری ہندوستانی کھلاڑی ہیں ۔مردوں کے سنگلز میں ایچ ایس پرنے اور مردوں کے ڈبلز میں ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی جوڑی بھی ٹاپ آٹھ میں ہارنے کے بعد باہر ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS