بھگوڑے وجے مالیا کو چار مہینے کی جیل، دوہزار روپے جرمانہ

0

نئی دہلی (ایجنسی): بھگوڑے شرابی کاروباری وجے مالیا کے خلاف توہین کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سخت رخ اپنایا ہے۔ وجے مالیا کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے دو ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ کورٹ نے وجے مالیا کے خلاف یہ کارروائی سال 2017کے کیس میں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے مالیا کے بار بار غیر حاضر رہنے سے کورٹ کافی ناراض تھا۔ سپریم کورٹ نہ یہ بھی کہا اگر وقت پر جرمانے کی رقم جمع نہیں کی گئی۔ تو وجے مالیا کو دو اور مہینے کی قید بھگتنی ہوگی۔ جسٹس ادے امیش للت جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسیمہا کی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS