12ویں کے نتیجے ابھی نہیں جاری ہوئے اور شروع ہوئے ایڈمیشن کا عمل

0

نئی دہلی (ایجنسی) : نئی دہلی سی بی ایس ای نے 12ویں کلاس کے ریزلٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔ فی الحال 12ویں کلاس کے طالب علم اپنے نتیجے کا انتظار کررہےہیں۔ جب تک 12ویں کلاس کے نتیجے نہیں آجاتے ہیں، گیجویشن میں ایڈمیشن لینے ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس بیچ خبر آرہی ہے کہ کئی یونیورسٹیز نے 12ویں کے ریزلٹ ابھی نہیں آئے ہیں لیکن اس کے باوجود گیجویشن میں ایڈمیشن کا پروسس کو شروع کردیا ہے۔ اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ممبئی یونیورسٹی سے ایفلیٹڈ زیادہ تر کالجوں نے ایڈمیشن کے لئے دوسری میریٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ لیکن اب اس معاملے کو لے کر سی بی ایس ای نے یوجی سی سے رجوع کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS