عید الاضحی کے دن مہاراشٹر میں ایک بھی گائے کی قربانی نہیں۔۔ اسپیکر راہل نرویکر کا ڈی جی پی کو ہدایات

0

نئی دہلی (ایجنسی) : مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نرویکر نے ڈی جی پی کو خط لکھ کر یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ عید الاضی کے دن یعنی 10جولائی کو گائیوں کی قربانی نہیں ہو۔ نرویکر حال ہی میں ایک ایکناتھ شندے اور دیوندر فڑنایوس حکومت میں اسپیکر بنے ہیں۔ مہاراشٹر میں گائیوں کو قتل کرنا جرم ہے۔ بی جے پی شیوسینا کی حکومت نے اس پر پابندی لگائی تھی۔ گئو کا گوشت بیچنے والے اور رکھنے والے کو پانچ سال تک کی جیل اور دس ہزار تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ چونکہ مقامی حکومت سے ’فٹ ٹو سلائٹر‘کا ایک سرٹیفکیٹ حاصل کر بچھڑوں اور گائیوں کا قتل کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے لوک سبھا اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیف مولانا بدرالدین اجمل اسام کے مسلمانوں سے ہندوئوں کی احساسات کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہیں عیدالاضحی کے دوران گائیوں کی قربانی نہیں دینے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS