نئی دهلی (ایس این بی)
دہلی این سی آر کے ریڈیسن بلو ہوٹل کی جانب سے دی گولڈن اسٹار آئیکان ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرکت کی ، جن میں سیاست داں اور فلمی دنیا کی اداکارہ جیا پردہ سے لے کر انوپم ہاجرہ نیشنل سکریٹری اینڈ سوشل ورکر بی جے پی ، ان کے علاوہ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ انل اگروال، رکن اسمبلی سنیل شرما ،سابق رکن پارلیمنٹ پر دیپ گاندھی، سابق رکن اسمبلی ددن یا دو اور تمام بڑی ہستیوں نے پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام میں سابق رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ جیا پردہ نے میڈیا میں بہترین خدمات کے لئے سہارا نیوز نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر جناب رمیش اوستھی جی کو بیسٹ میڈیا گروپ ایڈیٹر کا ایوارڈ دیا۔ ساتھ ہی بھوپیندر چوبے کو بیسٹ انگلش نیوز چینل کا تو نیوز 24 کو سب سے زیادہ بھروسہ مند چینل کا ایوارڈ ملا۔ وہیں میڈیا دنیا میں فاسٹسٹ گرونگ کے ایوارڈ سے ہندی خبر نیوز چینل کو نوازا گیا، جبکہ نیوز انڈیا کے وجے ترویدی کو بھی نوازا گیا۔ سنجے سنگھ کو ایمنڈمنٹس ڈیفنس جزلسٹ خطاب سے نوازا گیا۔ وو یک شکلا کو انڈیاز فاسٹسٹ گروئنگ بزنس نیوز ویب سائٹ کے لئے نوازا گیا۔ ساتھ ہی رام ویر ستار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس کے علاوہ الگ الگ شعبے کی 50 سے زائد شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر جیا پردہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے لوگوں کا اعتماد بڑھتا ہے اور بہتر کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ان سب سے ملک ایک بڑے مقام کی طرف گامزن ہوتا ہے۔ اس دوران انہوں نے سہارا نیوز نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹررمیش اوستھی جی کو خاص طور سے مبارک باددی۔ پروگرام میں موجودانل اگروال نے کہا کہ یہ پروگرام کافی اہم ہے اس سے سماج کے ہر طبقہ کو حوصلہ ملتا ہے۔ دی گولڈ اسٹار ایوارڈ کو 7 سال سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کو و بھا تیواری اور اویناش تیواری کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں کام کرنے والے ان تمام لوگوں کو اعزاز سے نوازنا ہے جو سماج کو بہتر بنانے کی راہ میں کام کر رہے ہیں۔
बेस्ट ग्रुप एडिटर के लिए द ग्लोबल स्टार आइकॉन अवार्ड से पूर्व लोकसभा सांसद एवं हिंदी सिनेमा की प्रसिद्ध अभिनेत्री जया प्रदा जी ने सम्मानित किया @realjayaprada #TheGlobalIconAward #RameshAwasthi #JayaPrada #Journalism #GroupEditor #SamayNewsNetwork https://t.co/WVDL91ZpoS pic.twitter.com/Ic8FaRHB3B
— Ramesh Awasthi (@irameshawasthi) June 27, 2022