سپریم کورٹ میں آج نواب ملک اور دیشمکھ کی ‘فلور ٹیسٹ’ میں شرکت کی درخواستوں پر سماعت

0

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ آج (بدھ) شام 5 بجے شیوسینا کے ساتھ ساتھ جیل میں بند نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈروں – سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور وزیر نواب ملک کی درخواست پر غور کرے گی۔ جس میں انہوں نے کل 30 جون کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے ‘فلور ٹیسٹ’ میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے۔ بی۔ پارڈی والا کی تعطیلاتی بنچ نے ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران درخواست گزاروں کی جلد سماعت کی درخواست پر اتفاق کیا۔
این سی پی کے دونوں رہنما، جو شیوسینا کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت کا حصہ ہیں، پر منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی دونوں لیڈروں کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS