انڈین مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا سے متاثر

0

لیسٹر (یو این آئی) : انڈین مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے اتوار کو یہ معلومات دی۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا، “ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہفتے کے روز ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ ہوا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔روہت شرما یکم جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے ہیں۔ٹویٹ میں کہا گیا، “وہ فی الحال ٹیم ہوٹل میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔روہت نے ہندوستان اور لیسٹر شائر کے درمیان وارم اپ میچ کی دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 25 رنز بنائے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے نائب کپتان کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے دورے پر نہیں جا سکے ۔اگر روہت یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے پہلے صحت یاب نہیں ہو پاتے ہیں تو ہندوستانی ٹیم کو اس ایک میچ کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS