نوپورشرما کے خلاف آسام میں لوگوں کا غصہ پھوٹا،پتلا نذرآتش

0

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق اسپوک پرسن نوپورشرما کے خلاف آسام میں سابق وزیر نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے اس کے علاوہ بی جے پی سے برخاست لیڈر نوین جندل کا نام بھی شامل کیا ہے۔ خاص بات ہےکہ شمال مشرقی ریاستیوں نے نوپورشرما کے خلاف ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں ان کے پتلے نذرآتش گئے ہیں۔ اس سے پہلے آسام میں کانگریس بھی دونوں کے


خلاف ایف آئی آر درج کرا چکی ہے۔سابق وزیر عطاالرحمٰن مظہربھویہ نے نوپورشرما اور نوین جندل پر ایک فرقہ کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگیا گیا ہے۔ انہوں منگل کو کاٹی گورو پولیس اسٹیشن میں ایف آر درج کرائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ وہ ان دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کی سخت دفعات کے تحت معاملہ درج کیاجائے۔عطاالرحمن نے کہا کہ ’ ان دونوں لوگوں نے جان بوجھ کر معاشرے کے ایک طبقہ کی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ملک کے قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے سبھی طبقوں سے اپیل کی ہے کہ نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ہورہے مظاہرے کے دوران کسی طرح کے تشدد میں شامل نہیں ہوں۔
ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS