بلڈوزر سے پریاگ راج :پولیس نے کہا کہ لسٹ میں اور بھی نام شامل ہونگے، مسلم جماعتیں اور مسلم لیڈروں کی سجی،چمکی دکانیں

0

نئی دہلی: پریاگ راج میں ایک خاندان بلڈوزر کو دور رکھنے کے لئے دہشت میں کئی طرح کے دستاویز اور بل جمع کررہا ہے۔ جب کئی خاندانوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا ہے۔ کیوں کہ اس کے پاس دو کمروں کی ایک جھونپڑی ہے جس کا پتہ ہے’جھونپڑی پٹٹی‘شہر میں ایکٹیویسٹ محمد جاوید کے گھر کو منہدم کردیا گیا اور ان کے گھر سے قریب 500میٹر کی دوری پر 57سال کے فیزی کل لیکچر عقیل عباس رضوی کا خاندان امید کے خلاف امید کررہا ہےکہ ان کا گھر نہیں توڑا جائے گا۔ ایک اور خاندان صرف اپنے ’نابالغ‘بیٹے کو حراست سے واپس چاہتا ہے۔ چونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 18 سال کا تھا تب ہی اس کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رضوی اور نوجوان ان 92لوگوں میں شامل ہیں جن کو اب تک پریاگ راج پولیس نے پیغمبر اسلام کو نسانہ بنانے والی متنازع تبصرے کے خلاف 10جون کو ہوئے تشدد ملک اور دنیا بھر میں شدید بے چینی پھیلی ہے اور ہنگامہ بھی برپا ہوا۔ جس کے نتجیہ میں یہ تمام گرفتاریاں ہوئیں ہیں۔ نوپور شرما کے متنازع بیان نے لوگوں کے امن وسکون کو برباد ہی نہیں بلکہ لوگوں کی جان ومال کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی بھرپائی کسی حدتک نہیں ہوسکتی ہے۔ جن کے گھر اورجن کے معصوم اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ان کا کیاقصور ۔ ہماری مسلم جماعتیں اور مسلم لیڈر لوگوں کے گھروں کو منہدم ہونے کا انتظار اور معصوموں کی جان جانے کے بعد اب اپنی اپنی دکانیں سجاکر اور نئے انداز میں کھول کر بیٹھ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS