اعظم گڑھ سے نرہوا، گھنشیام لودھی کو رام پور سے بی جے پی کا ٹکٹ ملا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات میں دنیش لال یادو نرہوا اور رام پور لوک سبھا سیٹ سے گھنشیام لودھی کو امیدوار بنایا ہے۔ ان دو لوک سبھا سیٹوں کے علاوہ بی جے پی نے ہفتہ کو دہلی، آندھرا پردیش، تریپورہ اور جھارکھنڈ کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2022 کے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر مانک ساہا کو ٹاؤن بوردولی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنہا، سورما (محفوظ) سے محترمہ سوپنا داس پال اور جبراج نگر سے محترمہ ملینا دیبناتھ، آندھرا پردیش کی آتمکر سیٹ سے گندلاپلی بھرت کمار یادو، دہلی کی راجندر نگر سیٹ سے راجیش بھاٹیہ اور جھارکھنڈ کی مندر (محفوظ ) سے محترمہ گنگوتری کجور کو امیدوار اعلان کیا گیا ہے۔ اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور رام پور سیٹ محمد اعظم خان کے استعفیٰ سے خالی ہوئی ہے۔ دنیش لال یادو کو 2019 کے عام انتخابات میں بھی اعظم گڑھ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS