نیپال کی انڈر19خاتون ٹیم صرف 8رن پر ڈھیر

0

یو اے ای نے 7گیندوں میں ہی ہدف حاصل کرکے میچ جیت لیا، ماہیکا کی تباہ کن گیند بازی
ابوظہبی (ایجنسیاں) : ٹی ٹوئنٹی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیپال اور یو اے ای کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ نیپال کی ٹیم میچ میں صرف 8 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی ٹیم نے ہدف صرف 7 گیندوں پر حاصل کر لیا۔ متحدہ عرب امارات کی فاسٹ بولر ماہیکا گوڑ نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ماہیکا نے دو اوور میڈنز بھی پھینکے۔ انہوں نے میچ میں صرف 2 رنز دیے۔
نیپال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کے 6 بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ 20 اوورز کے میچ میں پوری ٹیم 8.1 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔میچ ایک گھنٹہ بھی نہیں چل سکا اور صرف 9.2 اوورز میں کھیل ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبلز کے ہندسے کو نہ چھو سکا۔ یو اے ای کی جانب سے تیرتھا ستیش نے سب سے زیادہ ناقابل شکست چار رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے اسنیہ مہاراج نے سب سے زیادہ 3 رنز بنائے، وہ دس گیندیں کھیل سکے۔
خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو مرتبہ ٹیمیں 6 رنز پر آل آؤٹ ہو چکی ہیں۔ پہلی بار یہ ریکارڈ مالی کی ٹیم کے نام آیا۔ کوئبوکا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مالی کی ٹیم صرف 6 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ میچ روانڈا کے دارالحکومت کیگالی سٹی میں کھیلا گیا۔چھ رنز میں سے صرف ایک رن بلے سے بن سکا اور باقی پانچ اضافی رنز تھے۔ یہ میچ 18 جون 2019 کو کھیلا گیا تھا۔
2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران بنگلہ دیش کی ٹیم نے مالدیپ کو صرف 6 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 255 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد جب مالدیپ بیٹنگ کے لیے آئی تو وہ صرف 6 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یہ اسکور خواتین کیٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور ہے۔ یہ میچ 5 دسمبر 2019 کو کھ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS