اسلام آباد:(یواین آئی) پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔آتشزدگی کے باعث تاجروں کو بھاری نقصان ہوا، متاثرہ دکانداروں نے انکوائری اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔تاجروں نے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ جب آگ لگی اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سامان اور رقم بھی جل گئی۔واضح رہے کہ آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر دکانیں کپڑے کی تھیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS