روس کی 9 مئی کو یوکرین کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کی خبروں کی تردید

0

ماسکو: (یو این آئی) روس نے آنے والے دنوں میں یوکرین کے خلاف باضابطہ اعلان جنگ کی خبروں کو بکواس‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔روس یوکرین پر حملے کو اپنی خصوصی فوجی کارروائی سے تعبیر کرتا رہا ہے۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ اس طرح کی خبر خالصتاً افواہ ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بی بی سی کے مطابق مغربی ممالک کے حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن 9 مئی کی فتح پریڈ کے موقع پر یوکرین کے فوجی کریک ڈاؤن میں اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے بھی کہا تھا کہ روس یوکرین کے خلاف 9 مئی کی یوم فتح کی پریڈ میں اعلان جنگ کر سکتا ہے۔
حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ کچھ شہریوں کے حالیہ کامیاب انخلاء کے بعد اسٹیل ورکس پر حملے ہو رہے ہیں۔یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ روسی بمباری جاری رہنے کے ساتھ ہی شہر کے مرکز کی سڑکوں کو ملبے، لاشوں اور نہ پھٹنے والے بموں سے صاف کیا جا رہا ہے۔ شہر کے بڑے حصے کھنڈرات بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ چند دن کیف ، اوڈیسا اور ماریوپول اور دیگر شہروں میں بہت مشکل ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS