جی 7 ملکوں نے لیا یوکرین کو 24 ارب ڈالر کی مدد دینے کا عزم

0

کیف: (یواین آئی/اسپوتنک) جی 7 ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کو اس سال 24 ارب ڈالر کی مدد دینے کا عزم کیا ہے۔ جی 7 نے ایک بیان میں کہا،’’جی 7 ملکوں کے وزرائے خزانہ کے 14 فروری کی بنیاد پر ہم نے بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر 2022 اور اس سے آگے کےلئے 24 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ اضافی مدد مہیا کرنے کا عزم کیا ہے۔‘‘یوکرین کو 2014-2021 میں امریکہ سے 60 ارب ڈالر سے زیادہ کی مدد ملی تھی۔ ملکوں نے یوکرین کے لئے مدد کو اور بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں ڈونیٹسک اور ہوہانسک جمہوریہ کی حمایت کرنے کےلئے اپنی فوجی مہم شروع کی ہے۔مغربی ملکوں اور ان کے اتحادیوں نے یوکرین میں روسی فوجی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا ہے اور ماسکو کے خلاف سخت پابندی لگائی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS