عمران خان سے لاہور جلسے میں ورچوئل خطاب کرنے کی اپیل

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں پنجاب کی صوبائی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور جلسے سے ورچوئل خطاب کریں۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اے۔ سلطان نے یہ درخواست عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کی اطلاعات کی روشنی میں کی ہے۔سلطان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہا کہ خان کو اپنی ریلی کو دھمکیوں کے انتباہات اور سیکورٹی ایجنسیوں سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس تشخیص کے پیش نظر ورچوئل موڈ پر خطاب کرنا چاہئے ۔دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما حسن خاور نے کہا کہ یہ حکومت کی مخالف حکمت عملی ہے لیکن وہ اس سے مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسٹر عمران خان ریلی میں شرکت کریں گے اور ان کی پارٹی عوام سے براہ راست رابطے کے لیے اپنی مہم جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد مسٹر عمران خان نے اس کے خلاف ملک گیر ریلیاں شروع کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں جمعرات کو لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے بڑی تعداد میں مینار پاکستان پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS