گورکھناتھ حملہ کا ملزم مرتضیٰ اسپتال میں داخل

0

لکھنئو (ایجنسیاں) : گورکھناتھ مندر کی حفاظت میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کے ملزم مرتضیٰ عباسی کو منگل کو سخت سیکورٹی میں گورکھپور کے ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ اس دوران انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ وہاں2 ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔ بدھ کو بھی اس کا آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جا تاہے کہ پہلے سے ہی اس کے ایک ہاتھ میں چوٹ لگی ہوئی ہے، اس پر یو اے پی اے لگایا گیا ہے۔ اسے ہفتہ کو گورکھپور میں اے سی جے ایم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہاں سے اسے 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ معاملہ اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے 4 اپریل کو مرتضیٰ کو 11 اپریل تک ریمانڈپر دیا گیا تھا لیکن بعد میں اے ٹی ایس کے مطالبے پر ان کے ریمانڈ کی مدت 16 اپریل تک بڑھا دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS