دودھ کی پیداوار میں ہندوستان پہلے نمبر پر،کروڑوں کسانوں کی روزی روٹی دودھ پر منحصر: وزیر اعظم مودی

0

ہندوستان کے لوکل کوگلوبل بنانے کی سمت میں اک اچھا قدم
پالن پور (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آلو اور دودھ کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے ، لیکن بناس ڈیری نے یہ رشتہ بھی جوڑ دیا۔ دودھ، چھاچھ، دہی، پنیر، آئس کریم کے ساتھ ہی آلو ٹکی، فرنچ فرائز، برگر، پیٹیز جیسی مصنوعات کے ساتھ بناس ڈیری نے بھی کسانوں کی صلاحیت کو بڑھا دیا ہے ۔ یہ ہندوستان کے لوکل کو گلوبل بنانے کی سمت بھی ایک اچھا قدم ہے ۔مسٹر مودی نے گجرات کے تین روزہ دورے کے دوسرے دن آج گجرات کے بناسکانٹھا میں ایک ڈیری پلانٹ سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گجراتی میں موجود تمام لوگوں کو سلام کہہ کرکے گجراتی میں پوچھا،‘بَدھا مزہ ما ہوے تماری چھما مانگی نے شروعات ماں مارے تھوڈو ہندی ما بولووں پڑسے ، بابا بنیا ایٹلے ہندی بولنا پڑے گا نا۔ کارن کے آ میڈیا وانا متروں نی وننتی ہتی کے صاحب ہندی ماں بولو تو سارو۔ منے تھیوں کے بدھو تو نہیں پن تھوڈوگھنوں ذرا ایمنے ہاچوی لئیے ’۔(آپ سبھی مزے میں ہیں۔ اب ذراآپ سے معافی مانگ کر شروعات میں مجھے ہندی بولنا پڑے گا۔ بابا بنے اس لیے ہندی بولنا پڑے گا نا۔ میڈیا کے دوستوں نے گذارش کی تھی کہ صاحب ہندی میں بولنا۔ مجھے لگا کہ تھوڑا ان کے لیے ہندی بولا جائے ۔)مسٹر مودی نے کہا،‘شاید میری زندگی میں پہلی بار ایسا موقع آیا ہو گا کہ آج یہاں ڈیڑھ، دو لاکھ مائیں اور بہنیں مجھے آشیرواد(دعا) دے رہی ہیں۔ ہم سب کو آشیرواد دے رہی ہیں۔ آپ کے آشیرواد ماوں جگدمبا کی سرزمین کی ماں کا آشیرواد میرے لیے ایک انمول آشیرواد ہیں۔ انمول طاقت انمول توانائی کا مرکز ہے ۔ میں بناس کی تمام ماں کو احترام کے ساتھ سلام کرتا ہوں’۔
وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ 1-2 گھنٹوں میں، میں یہاں مختلف جگہوں پر گیا۔ میں نے ڈیری سیکٹر سے متعلق سرکاری اسکیموں سے مستفید مویشی پرور، بہنوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ یہ نیا پیکج بناہے ۔ مجھے وہاں بھی آلو پروسیسنگ پلانٹ دیکھنے کا موقع ملا۔ میں ان تمام معلومات سے بہت متاثر ہوں جو اس پورے وقت میں مجھے دی گئی ہیں۔ میں ڈیری کے تمام ساتھیوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ہندوستان میں گائوں کی معیشتوں کو کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے ، ماں اور بہنوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے ، کوآپریٹیو کس طرح آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کی مہم کو تقویت دے سکتا ہے ، یہ سب یہاں براہ راست تجربہ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا، ‘اب بتائیے ، آلو اور دودھ کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لیکن بناس ڈیری نے یہ رشتہ بھی جوڑ دیاہے ۔ دودھ، چھاچھ، دہی، پنیر، آئس کریم، آلو ٹکی، فرنچ فرائز، برگر، پیٹیز جیسی مصنوعات کے ساتھ بناس ڈیری نے کسانوں کی صلاحیت کو بڑھا دیا ہے ۔ یہ ہندوستان کے لوکل کو گلوبل بنانے کی سمت بھی ایک اچھا قدم ہے۔
درےں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں بناس ڈیری کے نئے احاطے اور آلو پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملک کے چھوٹے کسان ہر سال 8.5 لاکھ کروڑ روپے کا دودھ تیار کرتے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کی کل لاگت گندم اور چاول کی پیداوار سے زیادہ ہے اور ڈیری سیکٹر سے چھوٹے کسان سب سے زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران پی ایم مودی نے کہاکہ آج ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔ کروڑوں کسانوں کی روزی روٹی دودھ پر منحصر ہے۔ہندوستان میں سالانہ ساڑھے8 لاکھ کروڑ روپے کا دودھ پیدا ہوتا ہے جس پر بڑے ماہرین اقتصادیات سمیت بہت سے لوگ توجہ نہیں دیتے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دودھ کے مقابلے میں گندم اور دھان کی پیداوار بھی کم ہے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ چھوٹے کسانوں کو پہنچتا ہے۔چھوٹے کسان ڈیری سیکٹر سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بناس ڈیری کے نئے ڈیری کمپلیکس اور آلو پروسیسنگ پلانٹ کا مقصد مقامی کسانوں کو بااختیار بنانا اور خطے میں دیہی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پی ایم نریندر مودی سہ روزہ دورے پر مسلسل دوسرے مہینے گجرات پہنچے ہیں۔ اس سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کافی سرگرم ہے۔ پی ایم نریندر مودی کے ان دوروں کو بی جے پی کی انتخابی تیاریوں سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی آبائی ریاست کا دورہ جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS