روس نے لگایا گوگل پر پھر لگایا144000 ڈالر کاجرمانہ

0

ماسکو(یو این آئی) : ماسکو کی ایک عدالت نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے میں بار بار ناکامی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر 144000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ایک عدالتی ذریعے نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا کہ’عدالت کو روس کے انتظامی جرائم کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے حصہ 2 کے تحت گوگل کے خلاف دو انتظامی پروٹوکول موصول ہوئے ہیں۔‘میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی قانون کے تحت نئی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم 12 ملین روبل (144000 ڈالر) تک ہوگی۔سن 2021 کے آغاز سے ہی روسی حکام نے اس غیر ملکی ٹیک کمپنی پر اپنے پلیٹ فارم سے غیر قانونی مواد ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالاتھا۔
لیکن عدالت نے تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS