شین وارن کی یاد میں تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت

0

ملبورن(ایجنسیاں) : آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک تقریب ملبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔تقریب میں کھلاڑیوں، شوبز کے ستاروں، آسٹریلوی حکام اور آنجہانی شین وارن کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔دعائیہ تقریب سے شین وارن کے والد ، بھائی اور بچوں نے بھی خطاب کیا اور شین وارن کو زبردست خراچ تحسین پیش کیا۔مشہور سنگر ایلٹن جان ، ایڈ شیرین، رابی ولیمز اور کرس مارٹن نے اپنے فن سے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا۔
شین وارنر کے والد کیتھ نے کہا کہ شین وارن اپنے بارے میں کہتا تھا کہ وہ سگریٹ نوشی کرتا ہے ، شراب بھی پیتا ہے اور تھوڑی بہت کرکٹ بھی کھیلتا ہے۔کیتھ نے اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے انتہائی درد بھرے انداز میں کہا کہ مجھے اور تمہاری والدہ کو تمہارے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گا۔
شین وارن کی بیٹی نے کہا کہ میں اپنے والد کو گزشتہ ایک ماہ سے بہت مس کر رہی ہوں، مجھے اپنے والد پر فخر ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دل کے شدید دورے نے شین وارن کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔لیجنڈ شمار کئے جانے والے لیگ اسپنر شین وارن نے اپنے کیرئیر کے دوران 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں تھی، ان کاکیرئیر 15 سال پر محیط تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS