سابق چمپئن چنئی کا مقابلہ لکھنؤکے سپر جائنٹس سے

0

ممبئی (یو این آئی) : لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے درمیان جمعرات کو میچ دلچسپ ہونے والا ہے ۔ ایک طرف بریبورن اسٹیڈیم کی پچ پر رن برستے ہیں ، جبکہ ریکارڈ کچھ ایسا کہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کا اس میچ میں چلنا بنتا ہے ۔
پچھلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف آخری میچ میں وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ آئی پی ایل کی تاریخ بتاتی ہے کہ دہائی کا ہندسہ عبور نہ کرنے کے بعد ہمیشہ راہل کے بلے سے بڑی اننگز نکلتی ہے ۔ سال 2019 میں چار اور ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف 59 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 71 رن، سال 2021 میں ہی دو رن پر آؤٹ ہونے کے بعد سی ایس کے کے خلاف 36 گیندوں میں 71 رن ، سال 2021 میں پانچ رن پر آؤٹ ہونے کے بعد دہلی کیپٹلز کے خلاف 51 گیندوں میں 61 رن، 2021 میں ہی چار رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی کے خلاف 52 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 60 رن بنائے تھے ۔ ویسے بھی راہل نے 2018 سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 56 اننگز میں 55.4 کی اوسط سے 2548 رن بنائے ہیں، جہاں ان کے نام 23 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں ہیں۔
اہم میچوں کے بارے میں بات کریں تو سی ایس کے کے گیند باز ڈوین براوو، رویندر جڈیجہ اور معین علی کے سامنے ایل ایس جی میں شامل بلے باز کا برا حال رہتا ہے ۔ تاریخ کو دیکھیں تو کے ایل راہل کا ایڈم ملن، ڈوین براوو اور معین علی کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے ، لیکن وہ رویندر جڈیجہ کے خلاف رن بنانے کے لیے جدوجہد کر تے ہیں۔ ڈوین براوو اور معین علی کے سامنے کوئنٹن ڈی کاک کا بلا ڈوین براوو اور معین کے ساتمنے خاموش رہتا ہے ۔ ان دونوں نے ہی چار چار بار آؤٹ کیا جبکہ اس دوران ان کی اوسط بھی 15 سے نیچے آجاتی ہے ۔
ایون لوئس کی بات کریں تو وہ ڈوین براوو کے سامنے جدوجہد کرتے ہیں جہاں وہ تین بار آؤٹ ہو ئے ہیں اور اوسط بھی 15 سے کم رہا ہے ۔ جبکہ رویندرا جڈیجہ کے خلاف انہوں نے 205 کے اسٹرائیک ریٹ اور 60 کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔ دیپک ہڈا اور کرونال پانڈیا بھی ڈوین براوو اور رویندر جڈیجہ کے خلاف جدوجہد کر تے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS