چین میں کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک

0

ہوہوٹ: (یو این آئی) شمالی چین کے منگول خود مختار علاقے میں پیر کی صبح ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، آگ باؤتو شہر کے ضلع ہونڈلون میں واقع پلانٹ میں پیر کی صبح تقریباً 2:08 بجے لگی۔ تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ایجنسی کے مطابق راحت اور بچاؤ کا کام صبح 6 بجکر 40 منٹ پر ختم ہوا اور اس دوران سات افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS