پے ٹی ایم کے بانی وجئے شیکھر شرما گرفتار

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی پولیس کے ایک افسر کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے پے ٹی ایم کے بانی وجئے شیکھر شرما ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں ۔ دہلی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ 22 فروری کو مالویہ نگر پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق شیکھر شرما نے اپنی کار سے دہلی پولیس کے ایک افسر کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی ۔ اس واقعہ کےبعد میں شیکھر شرما موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ بعد میں انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔ مبینہ طور پر یہ حادثہ اروبندو مارگ پر واقع مدر انٹرنیشنل اسکول کے باہر پیش آیا۔ اس وقت جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے دفتر میں تعینات کانسٹیبل دیپک کمار پولیس افسران کی گاڑی چلا رہے تھے ۔ پولیس نے دیپک کمار کی شکایت کی بنیاد پر شیکھر شرما کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا معاملہ درج کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران جانچ پولیس افسر کی گاڑی کو ٹکرمانے والی کار کی شناخت کی گئی اور اس کے ڈرائیور شیکھر شرما کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ بعد میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں شامل دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور دونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS