پنجاب کابینہ نے گورنر کو 15ویں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی

0

چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب کابینہ نے جمعہ کو 15ویں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے ریاستی گورنر بنواری لال پروہت کو سفارش کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں یہ فیصلہ جمعہ کی صبح یہاں وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کی صدارت میں کابینہ کی ایک ورچول میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ یہاں یہ بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر پنجاب آئین ہند کے آرٹیکل 174 کی شق (2) کی ذیلی شق (بی) کے مطابق ریاستی مقننہ کو تحلیل کرنے کے مجاز ہیں۔ یہ اقدام ایک آئینی ضرورت کے طور پر اب بالآخر 16ویں پنجاب اسمبلی کی تشکیل کی راہ ہموار کرے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تمام کابینہ کے ساتھیوں، افسران، ملازمین اور عوام کا موجودہ حکومت کے دور میں ریاست میں مجموعی ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے آنے والی حکومت کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو دل سے پورا کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کی حکومت عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلے جیسے بجلی کے نرخوں میں کمی، تیل پر ویٹ میں کمی کے علاوہ ریت اور بجری کے نرخوں میں کمی وغیرہ کو آئندہ حکومت بھی جاری رکھے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS